حیدرآباد۔28۔مارچ (اعتماد نیوز)محبوب نگر کے ٹی آر ایس قائد سید ابراہیم
جنہیں ‘تلنگانہ جے اے سی کی بی جے پی سے ملی بھگت سے سابق کے ضمنی
انتخابات میں شکست دے دیا گیا۔ چنانچہ انہوں نے جملہ تین مرتبہ محبوب نگر
حلقہ اسمبلی سے حصہ لیا لیکن ایک مرتبھی کامیابی حاصل نہیں کی۔چند دن قبل سید ابراہیم کے عہدہ سے ہٹاکر ٹی آر
ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ نے اپنی مسلم
مخالف رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حلقہ کے انچارج کی حیثیت سے ٹی این
جی اوز کے صدر سرینواس گوڑ کو انکی جگہ تقرر کیا۔ٹی آر ایس کے صدر پر یہ
بھی الزام ہے کہ سابق میں انہوں فرقہ پرست بی جے پی سے ہاتھ ملاتے ہوئی اس
حلقہ سے خود اپنی پارٹی کے امیدوار سید ابراہیم کو شکست دلانے میں اہم رول
ادا کیا۔